نظرانداز کرکے مرکزی مواد پر جائیں

اشاعتیں

متصف

سرِ آستانِ حضورِ من مری چشمِ حیرت و حال میں ، غزل ارسلان احمد عاکف

سرِ آستانِ حضورِ من، مری چشمِ حیرت و حال میں ترا نقشِ پا ہی ثبات ہے، مرے اضطرابِ مآل میں مرا جسم قیدِ ستم سہی، مرا صبر، فتحِ عظیم ہے مری استقامتِ جان و دل، تری رہبری کے کمال میں مری بندگی کی یہ ابتدا، مرے عشق کی ہے یہ انتہا کہ میں ڈھل گیا ہوں تمام تر، ترے نورِ حسنِ جمال میں جو عدو نے ظلم تراشے ہیں، وہ ہیں عارضی سا غبارِ راہ مرا عزم شمعِ منیر ہے، سرِ دشتِ تیغ و قتال میں ترا ایک اشارہ ہی بس مجھے، مری زندگی کا نصاب ہے نہ الجھ سکا ہے یہ عقل و دل، کسی فلسفے کے سوال میں مرا خونِ ناحقِ بے خطا، ہے گواہِ صدق و وفا یہاں نہ زوال آئے گا عزم پر، کسی زہرِ کین و قتال میں مرا عہدِ بندگیِ وفا ہے لکھا ہوا سرِ لوحِ دل نہ بکھر سکے گا یہ عقدِ جاں کسی بادِ دشتِ ضلال میں مرا خواب بزمِ حضور ہے، مرا روز و شب ہے تلوّنًا مری دیدِ پاک محال ہے، اسی قیدِ ہجر کے جال میں ​ترا ایک جلوۂ باصفا، مری زیست کا ہے وہی نوال مری عمر ڈھلنے لگی مگر، اسی تشنہ کامیِ حال میں ​ترا دستِ شفقتِ بے بدل، جو پہنچتا ہے مری روح تک ولے دل میں حسرتِ دید ہے، ترے جلوۂ با کمال میں مری زیست وقفِ حبیب ہے، مرا عزمِ طاعتِ با صفا کسی فتح...

تازہ ترین پوسٹس

افسانہ کوچۂ یار میں آخری دن از قلم ارسلان احمد عاکف

بس انسان ہوں میں

میرے ہوتے ہوئے یہاں عاکف، ارسلان احمد عاکف

ماہم حیا صفدر

ارسلان احمد عاکف

روز آتے ہیں یہاں ہارے ہوئے شخص

نادان ہوں کرتا ہوں خود ہی سے جرح

تم اصل ہو یا خواب ہو تم کون ہو

کسی خواب کی یہ ہم کو تعبیر نظر آئی

ایک ایسی بھی ہوا آئے گی