آزاد نظم لیبل والی اشاعتیں دکھا رہا ہے۔ سبھی اشاعتیں دکھائیں
آزاد نظم لیبل والی اشاعتیں دکھا رہا ہے۔ سبھی اشاعتیں دکھائیں

بدھ، 16 فروری، 2022

دل دریچہ

 دِل دریچہ ...!! 


وہ اِک دریچہ کھلا ملے گا....!! 

وہ جس دریچے سے تیری یادوں کی خوشبو آئے ، 

وہی دریچہ ،

تمہیں خبر بھی ہے میرے حجرے میں جو اداسی ہے ،

وحشتیں ہیں ، اذیتیں ہیں ، 

تمہاری یادوں کی خوشبؤں سے ہی منسلک ہیں 

اور ایک بات اور گر کبھی بھی

 تمہیں ہو واپس جو لوٹنا تو

اسی دریچے سے لوٹ آنا ، 

وہی دریچہ ،

جسے کبھی دِل دریچہ تم نے کہا تھا ، 

بالکل وہی دریچہ ، 

کھلا ملے گا.... !!


معاذ فرہادؔ